ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تصدیق کی ہے کہ وہ یوکرینی صدر ولادیمر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ یہ ملاقات اچھی طرح سے تیار ہو۔
انہوں نے کہاکہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ یوکرینی صدر سے کوئی بھی ملاقات عملی نتائج نہیں لائے گی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کو زیلنسکی سے ماسکو میں ملاقات کی اپنی تیاری کے بارے میں مطلع کر دیا تھا۔یوکرین میں جنگ کے حوالے سے روسی صدر نے کہا کہ روس زمین کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کے حقوق کے لیے لڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو اپنی سکیورٹی ضمانتوں کا انتخاب کرنے کا حق ہے لیکن ہمیں بھی یہ طے کرنے کا حق ہے کہ ہماری سکیورٹی کیسے محفوظ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عقل سلیم غالب آ جائے تو ہم یوکرین میں تنازع ختم کر سکتے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر روسی صدر نے کہا کہ یورپی یونین کی سرکردہ معیشتیں جمود کا شکار ہیں۔ توانائی کی عالمی طلب میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنی چین کی حالیہ دورے کو سیاسی اور اقتصادی دونوں سطحوں پر مثبت اور مفید قرار دیا۔