فرانسیسی صدر میکرون

یوکرائن کے محاذ پر روس کو امریکی اتحادی فرانس کی کمک مل گئی‘ فرانسیسی صدر نے روس کے سکیورٹی تحفظات کو جائز قرار دےدیا

ماسکو/ پیرس (رپورٹنگ آن لائن) یوکرائن کے محاذ پر روس کو امریکی اتحادی فرانس کی کمک مل گئی۔ فرانسیسی صدر نے روس کے سکیورٹی تحفظات کو جائز قرار دے دیا۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ یوکرائن جنگ سے بچنے کے لئے معاہدہ ممکن ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کامقصد جنگ روکنا ہے۔ مزید بولے کہ دورہ ماسکو سے ایسے نئے توازن پر زور دیا جو یورپی ریاستوں کا تحفظ اور روس کے خدشات دور کرے گا۔ دوسری جانب روس روانگی سے قبل فرانسیسی صدر میکرون نے امریکی صدر سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ادھر دوسری جانب امریکا نے دھمکیوں کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ یوکرائن کے معاملے پر مذاکرات کی باتیں بھی شروع کردیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے انٹرویومیں کہا کہ پولینڈ میں فوج کو روس کے ساتھ جنگ کے لئے نہیں بھیجا بلکہ اتحادیوں کی حفاظت کے لئے تعینات کیا ہے۔امریکی مشیر کا مزید کہنا ہے کہ روس جو بھی فیصلہ کرے امریکا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔