چینی 220

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کیلئے ایک ارب ستر کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردیئے

بہاولنگر(رپورٹنگ آن لائن) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کیلئے ایک ارب ستر کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردیئے ہیں سٹورز پر عوام کی سہولت کیلئے چینی 68 روپے فی کلو فروخت کی جائیگی ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر عوام کو سبسڈی کے تحت یہ چینی ملوں سے 88 روپے فی کلو خرید کر 68 روپے کلو فروخت کی جائیگی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 2020ـ21?ئ میں مجموعی طور پر22 ارب روپے کی چینی خرید کی اور اس کو عوام نے ریلیف کے تحت فروخت کیاـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں