یوٹیلٹی بلز 147

یوٹیلٹی بلز میں کمی کر کے دو سال کیلئے منجمد کیا جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافے سے عوام کیلئے زندگی گزارنامحال ہو رہاہے ،حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اور قیمتوں میں کمی کر کے انہیں کم ازکم دو سال کیلئے منجمد کیا جائے ،حکومت جب تک ٹیکسز کی صورت میں وصول کیا جانے والا اپنا منافع کم نہیںکر ے گی قیمتوںمیں اضافہ ہوتا رہے گا۔

اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ کاروبار میں مندی کے رجحان کی وجہ سے تاجر طبقہ مہنگے یوٹیلٹی بلزکی ادائیگی کرنے کے بھی قابل نہیںرہااس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں فی الفور 30سے40فیصد کمی کرکے اسے منجمد کیا جائے ۔ عالمی منڈی میںبھی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جبکہ مشیر خزانہ الگ خبر سنا رہے ہیں ،حکومت عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرے ،یوٹیلٹی بلز اورپیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز میںبھی کمی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں