جوڈیشل الاؤنس 16

یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ملزم یاسر کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ملزم یاسر کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر پیش ہوئے جبکہ ملزم یاسر کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،

جس پر عدالت نے درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی۔ اس کیس میں ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ سے متعلق ملزم کے خلاف 18 دسمبر 2024ء کو مقدمہ درج کیا تھا،جبکہ ملزم کو 20فروری 2025ء کو گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں