مہاجرین 150

یونان پر مہاجرین کے حوالے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام

نیویارک (ر پورٹنگ آن لائن)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یونانی حکام پر مہاجرین کی جبری واپسی اور ان کے ساتھ باقاعدہ ناروا سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایاکہ یونان کے سرحدی عہدے داروں نے پناہ کے متلاشی افراد کو زبردستی اور غیر قانونی طور پر ترکی واپس بھیجنے کے لیے گرفتار کیا۔

ایمنسٹی کے مطابق یونان کے سرحدی علاقوں میں اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔ ایمنسٹی نے یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرونٹیکس سے مطالبہ کیا کہ وہ یونان میں اپنا کام معطل کر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں