یوم استحصال 230

یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے وزارت خارجہ سے لیکر ڈی چوک تک مذمتی واک کی گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے وزارت خارجہ سے لیکر ڈی چوک تک مذمتی واک کی گئی ۔ بدھ کو واک کا آغاز وزارت خارجہ سے کیا گیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واک کی قیادت کی۔

واک میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، نے واک کے آغاز میں شرکت کی۔

وزیر اعظم سیکریٹیریٹ سے صدر پاکستان عارف علوی ،چیرمین سینٹ صادق سنجرانی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹر فیصل جاوید ،اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔وزیر اعظم سیکریٹیریٹ سے ڈی چوک تک اس مزمتی واک کی قیادت صدر پاکستان عارف علوی نے کی،دوران واک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، واک میں سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی گئی ۔

شرکاء مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بلند کرتے رہے شرکاء مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کی اپیلیں درج تھیں،ڈی چوک پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صدر پاکستان عارف علوی نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں