سید یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں کچہری کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ اور ظالمانہ اقدامات میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ایک دہشت گردانہ اور بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانا اور معصوم شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اور ظالمانہ اقدامات میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے متعدد افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ و افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی، اہلخانہ کے لئے صبر و حوصلے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔