اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر اسلام آباد میں ازبک سپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ تاشقند کے دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز قرار دیا گیا، سید یوسف رضا گیلانی کا ازبک صدر شوکت مرزیایوف کو جلد اسلام آباد کے دورے کی دعوت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ،سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی دوطرفہ تجارت 27 ملین ڈالر سے بڑھ کر 111 ملین ڈالر تک جا پہنچی۔
دونوں ممالک کا ہدف آئندہ چار سال میں دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے ،ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ پاکستان و ازبکستان کو افغانستان کے راستے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہوگا۔علاوہ ازیںقائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا نے ملاقات کی ،گیلانی نے کہا کہ سینئر مینجمنٹ تک رسائی برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے ، سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے۔