تہران (رپورٹنگ آن لائن )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے کہا کہ ان کے ملک کو ایک مکمل جوہری ایندھن کا عمل رکھنے کا حق حاصل ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ دلیل دی کہ جوہری عدم پھیلا ئوکے معاہدے کے متعدد رکن ممالک جوہری ہتھیاروں کو مسترد کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یورینیم کی افزودگی میں مصروف ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ان کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے جواب میں سامنے آیا ہے.
جس میں روبیو نے ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنے پر زور دیا تھا جبکہ اسے بیرون ملک سے درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔عراقجی نے کہا، “این پی ٹی کے کئی ارکان ہیں جو جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے باوجود یورینیم افزودہ کرتے ہیں۔”