یوریا 53

یوریا کھاد کی فروخت میں کمی ، ڈی اے پی کی فروخت میں اضافہ

مکو آ نہ(رپورٹنگ آن لائن)ملک میں یوریا کی فروخت میں جاری کلینڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی جبکہ ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عارف حبیب ریسرچ اینڈ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں 1037000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1100000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارچ میں 568000ٹن یوریا کی فروخت ہوئی جو فروری کے 251000ٹن کے مقابلے میں 127فیصد زیادہ جبکہ گزشتہ سال مارچ کے 307000ٹن کے مقابلے میں 85 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق کلینڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 303000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 150000ٹن کے مقابلے میں 102فیصد زیادہ ہے۔ مارچ میں ملک میں 162000ٹن ڈی اے پی فروخت ہوئی جو فروری کے 102000ٹن کے مقابلے میں 58فیصد اور گزشتہ سال مارچ کے 49000ٹن کے مقابلے میں 233 فیصد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں