یورپی یونین 130

یورپی یونین کی پاکستان سمیت 30 ملکوں سے اپنے شہریوں کو بیلاروس جانے سے روکنے کی درخواست

برسلز (ر پورٹنگ آن لائن )یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر مہاجرین کا بڑا بحران ہے، ای یو نے پاکستان سمیت 30 ملکوں سے اپنے شہریوں کو بیلاروس جانے سے روکنے کی درخواست کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کونسل آف یورپ نے بیلاروس کے حکام کے لئے اپنی ویزا سہولت کو جزوی طور پر معطل کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بیلاروس کے حکام کی جانب سے یورپ کے خلاف مہاجرین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا جواب دینا ہے، جسے یورپ ہائبرڈ اٹیک تصور کررہا ہے۔

دوسری جانب بیلاروس نے یورپی یونین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہائبرڈ حملے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں