فرانسیسی صدر

یورپی یونین کمیشن کی جانب سے 50 کروڑ یورو اور فرانس کی جانب سے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

جنیوا(رپورٹنگ آن لائن ) سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران یورپین یونین کمیشن نے 50 کروڑ یورو اور فرانس نے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ۔

جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران فرانسیسی صدر ایمانیوئیل میکرون نے کہا کہ پاکستان نے بہادری سے سیلاب کا مقابلہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سے نمنٹنے کے لیے پاکستان کو فوری امداد چاہیے۔