برسلز ( رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے یورپی یونین کے رکن ملکوں کی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کے اعلان کو مسترد کیا جاتا ہے۔
ایران کی طرف سے یہ اعلان یورپی یونین کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کور کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
ردعمل میں ایران نے بھی یورپی ملکوں کی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر یورپی یونین نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔یورپی کمیشن کی ترجمان نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز کیا ۔








