روس 62

یو این یوکرین کو نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے، روس

ماسکو(رپورٹںگ آن لائن )روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔ساتھ ہی روسی پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین نے اگر کارروائی کی تو روس نہ صرف سخت فوجی بلکہ ملٹری ٹیکٹیکل جوابی اقدامات پر مجبور ہوگا۔

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اس اشتعال انگیزی کی مذمت کرے اور نیوکلیئر سیفٹی سے متعلق امور کی خلاف ورزی روکے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ کیف کے اقدام سے یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا۔ روسی حکام نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی فوج نہ صرف کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ بلکہ زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے، اس مقصد کے لیے اس نے تابکاری مواد کے حامل وار ہیڈز علاقے میں پہنچا دیے ہیں۔مقامی صحافی کی رپورٹ کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرینی فوج اس مقصد کے لیے نیوکلیئر فیول ذخیرہ کرنیوالیتنصیب پر ڈرٹی بم استعمال کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں