اعظم سواتی 39

یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا’ اعظم سواتی

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا تھا جاؤ بات چیت کرو، اب نئی لیڈر شپ ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ دیکھتے ہیں نئی لیڈر شپ کیا کرتی ہے، اللّٰہ کرے ہمارے مزاج بدلیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی نہیں ہے، 2 اپریل 2025 کو ان سے آخری ملاقات ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں