یاسر حسین 61

یاسر حسین اور اقرا ء عزیز کے گھر ننھی پری کی آمد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا ء عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار نے ہسپتال کی اسٹرپ شیئر کی جس میں لکھا کہ اقرا ء عزیز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،اداکار نے سرخ دل کی ایموجی بنا کر اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔چند ماہ قبل اقرا ء عزیز اور یاسر حسین نے دوسرے بچے کی جلد آمد کی خوشخبری سنائی تھی اور لکھا تھا کہ ہم چار ہونے جارہے ہیں، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔2019 میں ایوارڈ شو کے دوران اداکار نے اداکارہ کو پروپوز کیا تھا اور اداکارہ نے ہاں کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں