ڈی جی ایکسائز 321

ہومیوپیتھک ” سسپنشن” ڈی جی ایکسائز لاعلم یا چشم پوشی۔

شہبازاکمل جندران۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے بدھ 16 اگست کو روڈ چیکنگ سے غیر حاضری پر ایم آر اے (ای ٹی او) ڈی ایچ اے مظہر اقبال اور ایم آر ے (ای ٹی او) جوہرٹاون ٹاون خوشنود احمد کو عہدوں سے معطل کر دیا تھا۔
ڈی جی ایکسائز
تاہم یہ ایسی ہومیوپیتھک معطلی ہے کہ دونوں ہی افسر بدستور اپنے دفتروں میں بیٹھ کر عوام الناس کو ڈیل کررہے ہیں اور “دیگر امور” بھی انجام دے رہے ہیں۔
ڈی جی ایکسائز
صرف دکھاوے کی حد تک ان کے کمپیوٹر پاسورڈ بند کیئے گئے ہیں۔

عوام الناس کو بتایا جاتا یے کہ سسٹم (کمپیوٹر ) خراب ہے اس لئے ان کا کام سسٹم ٹھیک ہونے پر کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز محمد علی نے دونوں اہم ترین دفاتر میں ایم آر ایز کو سسپنڈ کرنے کے بعد ان کے عہدوں کے اضافی چارج کسی کو دیئے ہیں نہ ہی نئے افسروں کو ان عہدوں پر تعینات کیا ہے۔ جو بادی النظر میں اس بات کی غمازی کرتا یے کہ ڈی جی ایکسائز کی مرضی سے یہ بے ضابطگی ہورہی ہے اور ڈی جی ایکسائزنہیں چاہتے کہ ان دونوں افسروں کی جگہ کسی اور کو تعینات کیا جائے۔

دونوں افسروں کی ڈھیلی ڈھالی معطلی کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی اور کوفت کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں