ثناء فخر

ہمیں ہمیشہ اپنے رب کا شکرگزار رہنا چاہیے، ثناء فخر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ثناء فخر نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اپنے رب کا شکرگزار رہنا چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کے پاس محبت اور خیال رکھنے والی فیملی ہے اور آپ کے پاس زندگی کی ہر آسائش ہے اورآپ سکون کی نیند سوتے ہیں تو آپ دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرسکون زندگی گزارتے ہوئے اپنے رب کا شکر ادا کرنا مت بھولیں۔