ورلڈکپ 15

ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے، ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے،مارک چیپمین

کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)کولمبو میں (آج )ہفتہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سْپر ایٹ مرحلے کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا اور اسی سلسلے میں کیوی کرکٹر مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں کنڈیشنز ایسی ہوتی ہیں کہ ٹاس اہم بن جاتا ہے، ہمارے پلیئرز نے یہاں کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اس لیے انہیں کنڈیشنز کا علم ہے.

انہوں نے کہا کہ انڈیا میں پچز بیٹرز کے لیے مددگار رہی ہیں، بولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، انڈیا میں بولرز کے لیے چانسز کم تھے، ان کنڈیشنز میں اسپنرز اہم ہو سکتے ہیں، عثمان طارق کا منفرد ایکشن ہے وہ کریز پر آ کر رکتے ہیں۔چیپمین نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہوتے ہیں، ہر کوئی خطرہ ہوتا ہے، ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم سب سیزیادہ کھیلے ہیں، ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔

کیوی پلیئر نے کہا کہ اسپنرز کے خلاف کھیلنے کے لیے آپ کو مختلف شاٹس پلان کرکے کھیلنا پڑتے ہیں، ہمارے پاس بھی بولرز ایسے ہیں جو ان کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، میچل سینٹنر پر جوش ہیں کہ وہ کل میدان میں اتریں جب کہ لوکی فرگوسن دوبارہ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں پلیئنگ الیون میں ہوں گے یا نہیں یہ نہیں کہہ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں