لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے صرف ان کو آگے لاکر مواقع دینے کی ضرورت ہے ، ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج کے دور سے گزر رہی ہے اور فلم انڈسٹری بھی بہتری کی طرف جا رہی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا چاہیے جو مستقبل میں سینئرز کا خلا پر کر سکے۔
ایک انٹرویو میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موضوعات کی کمی نہیں بلکہ ایسے موضوعات ہیں جن پر بے شمار فلمیں بن سکتی ہیں ، روایتی فلمیں دیکھ کر لوگ اکتاہٹ محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نئے موضوعات پر اچھوتی فلمیں بنائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوںمیںفلموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ بھی نئے موضوعات تھے اور ہمیں اسی سمت میں سفر کرنا ہوگا۔