راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی جانتھ لیاناگے نے کہا ہے کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔جانتھ لیاناگے نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ سری لنکا نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہماری کرکٹ پر مشکل وقت چل رہا ہے۔
سری لنکن کھلاڑی نے کہا کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ٹیم سری لنکا کو بہترین سپورٹ ملی۔جانتھ لیاناگے نے پاکستان کے خلاف میچ میں 38 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
سری لنکن بیٹر 31 ٹی 20 میچز کی 26 اننگز میں 910 رنز بناچکے ہیں، اس دوران انہوں نے 1 سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔









