لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے پراجیکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ،پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان فلموں کا دور واپس لے کر آنا چاہتا ہوں جن سے ہماری نئی نسل کچھ سیکھ سکے۔
ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں انٹرٹینمنٹ کو نئی شکل و صورت کے ساتھ فروغ دینا ہوگاہے لیکن ہمیں اپنی ثقافت اور تہذیب کو ہرگز پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن سے بے پناہ پیار ہے اس لئے ہمیں اس کا روشن چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے اور جہاں ہماری غلطیاں کوتاہیاں ہیں ان کی اصلاح کرنی چاہیے۔









