راشد خان 172

ہماری فتح قوم کے مسکرانے کی وجہ بنی ،راشد خان

دبئی (ر پورٹنگ آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کامیابی سمیٹنے پر کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں ہماری جیت قوم کے مسکرانے کی وجہ بنی۔انہوں نے ٹوئٹر پر میچ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اورقوم کے نام پیغام میں لکھا کہ سب لوگوں کو زبردست آغاز مبارک ہو، مجھے امید ہے کہ اس جیت نے آپ کو مسکرانے اور جشن منانے کے لیے کچھ دیا ہے۔

راشد خان نے عزم کا اظہار بھی کیا کہ انشاء اللہ ہم بہترین پرفارمنس دیں گے اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں