، بسمہ معروف 165

ہمارا ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے، بسمہ معروف

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بسمہ معروف نے کہا کہ ہمارا ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کسی بھی کھلاڑی کیلئے صلاحیتیں دکھانے کا سنہری موقع ہوتا ہے۔بسمہ معروف نے کہا کہ پاک بھارت میچ لاکھوں لڑکیوں کو متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے، یہی وہ میچ ہے جسے دیکھ کر لاکھوں لڑکیاں کرکٹ کو بطور پروفیشنل کھیل اپناسکتی ہیں۔

ویمن ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 مارچ کو شیڈول ہے، اس حوالے سے اْن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کی لڑکیاں ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ دیکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد فٹنس دوبارہ بحال کرنے کے لیے شروع سے محنت کرنا پڑی، خواتین اکثر شادی یا بچے کی پیدائش کے بعد کھیلوں میں واپس نہیں آتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں