وزیرخارجہ

ہمارا عوامی پیپلزپارٹی کا سرکاری وسائل پر مارچ ہو رہا ہے، وزیرخارجہ

جیکب آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا عوامی پیپلزپارٹی کا سرکاری وسائل پر مارچ ہو رہا ہے،سندھ کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی جانب مائل ہو رہے ہیں، چھ سو پاکستانی طلباءیوکرین سے نکلنے کے خواہشمند ہیں ، میری کل یوکرینی وزیرخارجہ سے بات ہوئی اور میں نے ان سے درخواست کی کہ ہمارے طلباءکو یوکرین سے نکالنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ،یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مغربی یوکرین پر امن ہے وہاں کوئی لڑائی نہیں ہو رہی،اگر وہ لوگ وہاں منتقل ہو جاتے ہیں تو وہ لوگ وہاں محفوظ رہیں گے، ،

ہمیں ا مید ہے کہ ہم اپنے بچوں سے محفوظ طریقے سے نکال لیں گے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چھ سو پاکستانی طلباءیوکرین سے نکلنے کے خواہشمند ہیں جن میں 350طلباءکو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 250طلباء کو یو کرین سے نکالنے کےلئے کوششیں جاری ہیں، میری کل یوکرینی وزیرخارجہ سے بات ہوئی اور میں نے ان سے درخواست کی کہ ہمارے طلباءکو یوکرین سے نکالنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں، اس پر یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارے کراسنگ پوائنٹس چوکڈ ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ انخلا کر رہے ہیں ، اب انہوں نے کہا کہ نئے پوائنٹس بنائے جار ہے ہیں تا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ انخلاءمیں آسانی ہو سکے۔

یوکرینی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مغربی یوکرین پر امن ہے وہاں کوئی لڑائی نہیں ہو رہی،اگر وہ لوگ وہاں منتقل ہو جاتے ہیں تو وہ لوگ وہاں محفوظ رہیں گے،جب تک بارڈر میں لڑائی کی صورتحال میں کمی نہیں ہوتی تب تک وہ لوگ احتیاط کریں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا یوکرینی حکام سے رابطہ جاری ہے، جبکہ پولینڈ ، رومینیا اورہنگری حکام سے بھی ہمارا رابطہ ہو چکا ہے،ہمیں ا مید ہے کہ ہم اپنے بچوں سے محفوظ طریقے سے نکال لیں گے،ریسپانس بہت اچھا ہے اور لوگ ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ہمارا عوامی مارچ ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا سرکاری وسائل پر مارچ ہو رہا ہے،سندھ کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی جانب مائل ہو رہے ہیں، میں آج لاڑکانہ جاﺅں گا اور وہاں کا حال دیکھوں گا، آج زرداری کے قبضے میں لاڑکانہ کے لوگوں کو مو¾قف سنوںگا، پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ آج لاڑکانہ کے عوام کو پیش کیا جائے گا۔