جام کمال خان

ہمارا صوبہ مختلف اقوام،قبیلوں اوررنگ ونسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا پشتون کلچرڈے کے موقع پر پیغام

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام،قبیلوں اوررنگ ونسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا پشتون کلچرڈے کے موقع پرخصوصی اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام،قبیلوں اوررنگ ونسل سےتعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے، ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت،روایات اورتہذیب وتمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ زندہ اورباشعورقومیں اپنےثقافتی وروایاتی اقداراورتاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں جبکہ ادبی تاریخ میں پشتون شعرا،ادیب،مرخین اورمصنفین نے صوبے کی تہذیبی،ثقافتی،تاریخی اورروایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے۔ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پشتوادب کے نامورشعرا نے اپنے کلام میں ہمیشہ پشتون قوم کوملی یگانگت،ہم آہنگی،قومی یکجہتی،اتحاد واتفاق اورتعمیری سوچ کادرس دیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان کوان تمام تعمیری پہلوں کومدنظررکھتے ہوئے صوبے کی تعمیروترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشتون کلچرکوروایتی علاقائی رقص،کھانےاورپہناوےکااندازمنفرد بناتا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ پشتونولی کومصنفین نےاپنی کتب میں نمایاں جگہ دی ہے جس کامقصدرواداری،برداشت،تحمل مزاجی اور میانہ روی پرعمل کرتے ہوئےاجتماعیت کوفروغ دینا ہے۔