اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے، اپوزیشن رہنما ئوں کے پاس تنقید کیلئے کوئی بات نہیں ہے.
طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، ان کے پاس تنقید کے لئے کوئی بات نہیں ہے اس لئے وہ طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔
عطاء تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن رہنمائوں کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ کے حوالے سے تیاری کرلیتے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔