سلمان علی آغا 37

ہم پر پہلے میچز کا دباؤ نہیں،سلمان علی آغا

کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم پر پہلے میچز کا دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہم ہر میچ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم سب میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے بس اب پلان پر کام کرنا ہے۔پاکستانی ٹیم کی کپتان نے بتایا کہ ہم نے 6 ماہ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوںنے کہاکہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے، البتہ ہمارے ہاتھ میں پرفارمنس ہے، وہ ہم نے دینی ہے۔سلمان علی آغا نے بتایا کہ ہم تینوں میچز جیتے ہیں تو پھر ہمیں رن ریٹ کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں گا، نمبر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں