طاہرمحموداشرفی

ہم نہ سوویت یونین ہیں نہ امریکا، نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں، طاہر اشرفی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں،نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارے ملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے جس طرح آپ کو جواب دیا، ابھی تو یہ آغاز ہے، افغان طالبان بھارت کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے سبق سیکھیں۔چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔