جنرل جاسم البدوی 51

ہم ایران پر حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے، قطر پر حملہ حیران کن ہے، جی سی سی

دوحہ(رپورٹنگ آن لائن)خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے ایران کی طرف سے قطری سرزمین پر میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت جب ریاست قطر اور جی سی سی کی ریاستیں ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتی ہیں اور جنگ بندی کے لیے ثالثی کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں.

ہم قطر کی ریاست پر اس ایرانی میزائل حملے سے حیران ہیں، یہ حملہ تمام بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے اصولوں، معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں