ٹرمپ 64

ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں، تنازع ختم کرا سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے ایران پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایران پر حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پر ایران کی طرف سے کوئی بھی حملہ ہوا تو امریکی فوج پوری طاقت سے جواب دے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج ایسا جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں