بیرسٹر گوہر 49

ہم امن چاہتے ہیں مگر خطرات کا بھرپور جواب دیں گے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جہاں بھی ممکن ہو اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن قائم کرے گا، تاہم ملک کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ہر دشمن کو انجام تک پہنچایا جائے گا، پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گی اور پوری قوم کی دعائیں اور حمایت ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت جوابی کارروائیوں میں اب تک 133 افغان خارجی ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پاک فوج کی جانب سے 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کرنے اور 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مؤثر جوابی کارروائی میں 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں