غزالہ صدیق 11

ہم 7 بہنیں ہیں، والد بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوتے تھے، غزالہ صدیق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ غزالہ صدیق کا کہنا ہے کہ ہم 7 بہنیں ہیں اور والد بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوتے تھے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ غزالہ صدیقی نے شرکت کی اور اس دوران بیٹیوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو برابر والے کمرے میں عورت کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس کا شوہر جیسے ہی آیا اس کو پتا چلا کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے تو وہ دروازے سے ہی واپس چلا گیا تھا، بچی کو دیکھا تک نہیں وہ شاید بیٹے کی خواہش رکھتا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ ہم 7 بہنیں ہیں، ایک کے بعد چھ بہنوں کی پیدائش ہوئی اس کے بعد بھائی پیدا ہوا۔

غزالہ صدیق نے کہا کہ امی بتاتی ہیں کہ میرے بابا بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوتے تھے، والدہ کے لیے خصوصی گولڈ کا کوائن دیا جاتا تھا، امی کہتی ہیں کہ وہ جنتی انسان تھے انہوں نے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ انہیں بیٹوں کا شوق ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ والدین سے اپنے اندر منتقل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں