وزیراعظم

ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، موجودہ حکومت بالکل مشکل میں نہیں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، موجودہ حکومت بالکل مشکل میں نہیں ہے، شہباز شریف کی کوئی تقریر نہیں ہوتی بلکہ ان کی نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے جبکہ موجودہ حکومت بالکل مشکل میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے نواز شریف آج آرہے ہیں کل آرہے ہیں نواز شریف جب سعودی عرب گئے تب بھی یہی کہا جاتا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی کوئی تقریر نہیں ہوتی بلکہ ان کی نوکری کی درخواست ہوتی ہے