عامر خان 143

ہر بھارتی کو ‘دی کشمیر فائلز’ دیکھنی چاہیے، عامر خان

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ مسٹر ‘پرفیکشنسٹ’ عامر خان نے تمام بھارتیوں کو تجویز دی ہے کہ وہ وویک رجن اگنی ہوتری کی متنازع اور مسلمان مخالف فلم ‘دی کشمیر فائلز’ ضرور دیکھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور عالیہ بھٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی، جہاں مسٹر ‘پرفیکشنسٹ’ سے ‘دی کشمیر فائلز’ سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے عامر خان نے مذکورہ فلم کے حوالے سے بھارت بھر کے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ مذکورہ فلم کو ضرور دیکھیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ تاحال انہوں نے بھی ‘دی کشمیر فائلز’ نہیں دیکھی مگر وہ اسے ضرور دیکھیں گے، کیوں کہ یہ تاریخ کا حصہ ہے۔عامر خان نے فلم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بہت دکھ کی بات ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کے ساتھ مبینہ ناانصافیوں پر افسوس کرتے ہوئے اسے تاریخ کا حصہ قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ‘دی کشمیر فائلز’ کو ضرور دیکھیں۔’دی کشمیر فائلز’ کی کہانی اور ہدایات وویک رنجن نے دی ہیں جب کہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم کو ریلیز کیے جانے کے بعد جہاں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت دیکھی گئی، وہیں دنیا بھر میں فلم پر حقائق کو غلط پیش کرنے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں