لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مختلف شہروں میں دھند اور دیگر وجوہات پر ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پسرور ڈسکہ روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک گھر کے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کیا اور انتظامیہ کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔ روڈز پراحتیاط لازم ہے۔ سپیڈ لمٹ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔






