ہانیہ عامر 51

ہانیہ عامر کے ساڑھی میں جلوے، مداحوں نے خوبصورتی ،پسندیدگی کاسرٹیفکیٹ دیدیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی۔

اداکارہ نے اپنی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور فوراً ہی انہیں خوبصورتی اور پسندیدگی کا سرٹیفکیٹ دے دیا۔ہانیہ عامر نے کریم کلر کی ساڑھی اور خوبصورت شال کیساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے تعریف کے انبار لگا دئیے۔کسی نے ان کے میک اپ کی تو کسی نے ان کے لباس کی خوب تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں