ہانیہ عامر 152

ہانیہ عامر کی ایک اور ہم شکل منظر عام پرآگئی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی ایک اور ہم شکل لڑکی منظرِ عام پر آگئی۔اکثر و بیشتر ہی مداح شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کے ہم شکل ڈھونڈتے رہتے ہیں اور اب حال ہی میں مداحوں نے ایک بار پھر ہانیہ عامر کی ہم شکل تلاش کرلی ہے۔حال ہی میں مداحوں کو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک نوجوان سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ ملی ہیں جو کہ بالکل ہانیہ عامر کی جڑواں لگتی ہیں۔

شائی حلود نامی نوجوان لڑکی سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ ہیں جو کہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش اور شاندار میک اپ میں اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ میک اپ آرٹسٹ اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں