مریم نوازشریف 44

ہارٹ کے ہزاروں مریضوں کو جدیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں’مریم نواز

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت صحتمند پنجاب کی جانب ایک اور اہم اقدام ہےـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام شروع کردیا ہےـ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی منظوری کے بعد چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہےـچیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہےـپنجاب کے 9سرکاری جبکہ 15نجی کارڈیک اداروں سے چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام شروع ہوگیاہےـچیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام پنجاب کے مستقل رہائشی ہردل کے مریض کے لئے ہےـچیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت پی آئی سی میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری مکمل کر لی گئی ہےـچیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے لئے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کردی گئی ہےـ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اوپن ہارٹ سرجری کی طویل ویٹنگ لسٹیں 6 ماہ میں ختم کرنے کا ہدف مقرر کر دیاہےـچیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کی مزید معلومات کیلئے09009 ـ0800ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہےـامراض قلب کے مریض پیر تا ہفتہ صبح 8سے رات 11بجے تک فون نمبر042-99066000 پر رابطہ کر سکتے ہیں ـسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر6756390 ـ 0333 پر رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہارٹ کے ہزاروں مریضوں کو جدیدسہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت اور بروقت علاج فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں