میتھیو بریٹز 17

ہارنے کے باوجود کافی چیزیں مثبت رہیں، جنوبی افریقن کپتان

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان میتھیو بریٹز نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہارنے کے باوجود کافی چیزیں مثبت رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1ـ0 کی برتری حاصل کرلی ۔جنوبی افریقی کپتان میتھیو بریٹز نے شکست کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہارنے کے باوجود کافی چیزیں مثبت رہیں۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہم نے 20 سے 30 رنزکم بنائے، تاہم بائولرز نے آخری اوور تک فائٹ کی جس پر ہمیں فخرہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں