رانا ثنااللہ 233

ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 31 مارچ کو رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 31 مارچ کو رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا ۔جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس سنے گا ۔گزشتہ ہفتے بنچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا تھا ۔رانا ثنااللہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔چیئرمین نیب نے رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔نیب کے مطابق رانا ثنااللہ کے کروڑوں روپے کے اثاثے غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں