جوڈیشل الاؤنس

ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کی برطرفی کے لئے جاری نوٹسز کالعدم قرار دے دئیے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کی برطرفی کے لئے جاری کئے نوٹسز کالعدم قرار دے دئیے ،عدالت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں ۔

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے صدر ینگ ڈاکٹرز سمیت دیگر ڈاکٹرزکی درخواستوں پر سماعت کی ۔ڈاکٹرز نے برطرفی کے نوٹسز ، اور سیکٹریز ہیلتھ کے خلاف توہین کاروائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،صدرِ وائی ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت دیگر ڈاکٹرز پیش ہوئے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ایڈمن طارق رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ پیش ہوئے۔

ڈاکٹرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کورٹ نے ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹس معطل کئے تھے، ڈاکٹرز کو بحال نہیں کیا جارہا ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوگا ۔درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ پہلے بھی عدالت نے برطرفی کے نوٹس معطل کئے تھے، لیکن ڈاکٹروں کی جواننگ نہیں کی گئی.

ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ نے دو ڈاکٹروں کو ریلیف دیا ہے ، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائلے کے بعد ڈاکٹروں کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں اور سیکرٹریز ہیلتھ سمیت دیگر فریقین کو ڈاکٹروں کی جواننگ کے لیے قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کی ، برطرفی کے نوٹس کے خلاف ڈاکٹر ارسلان رضا ، ڈاکٹر حسیب تھند سمیت دیگر نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔