اسلام آ باد ہائی کورٹ 221

ہائیکورٹ حملہ کیس،گرفتار وکیلوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آ باد ہائی کورٹ میں اعلی عدلیہ پر دھاوا بولنے کے الزام میں گرفتار وکیلوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل پیر کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد ہائی کورٹ میں اعلی عدلیہ پر دھاوا بولنے کے الزام میں گرفتار وکیلوں کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بین کل پیر کو ہائی کورٹ میں اعلی عدلیہ پر دھاوا بولنے کے الزام میں گرفتار وکیلوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں