اہم انکشاف 126

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کورونا کے نام پر طلبا کو لوٹنے لگا، اہم انکشاف

مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کووڈ کے نام پر طلباء سے پیسے کمانے لگا،21 مہینوں سے طلباء کی ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن پر پاپندی عائد ہے.ہائیر ایجوکیشن کمیشن کووڈ کے نام پر طلباء سے پیسے بٹورنے لگا ۔ذرائع کے مطابق 21 مہینوں سے ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن نہیں کی جارہی لیکن 5000 روپے اضافی دینے والے طلباء کیلئے ڈگریوں کی فوری فزیکل تصدیق کی سہولت موجود ہے۔

ایچ ای سی نجی کوریئر سروس کے ذریعے سے طلبا کی ڈگریوں کی تصدیق کر رہی ہے۔نارمل فیس سے ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن بند ہونے سے طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق کو 45 روز لگتے ہیں ۔طلباء نے وزارت تعلیم سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دوہری پالیسی ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں