ہائیر ایجوکیشن کمیشن 218

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کاڈیپارٹمنٹ کی بنیاد پر داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد پر داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے سنٹرالائزڈداخلہ پالیسی جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق

یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرزمیں داخلوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد

پر داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لئے سنٹرالائزڈداخلہ پالیسی جاری کردی گئی،

بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لئے سنٹرالائزڈمیرٹ تشکیل ہوگا۔یونیورسٹیزداخلوں کے لء یایک ہی پراسپکٹس جاری کرنے کی

پاپندہوں گی،طلباء کومختلف شعبوں میں داخلوں کے لئے ترجیحی فہرست کی نشاندہی کرنا ہوگی،امیدواروں کو5ڈیپارٹمنٹ کوترجیحات

میں شامل کرنے کا آپشن دیاجائے گا ،تمام شعبوں کے معیار،ضوابط مرتب کرکے یونیورسٹی کوجمع کرائیں گے۔علاوہ ازیں

ہائیرایجوکیشن یونیورسٹیوں کو ایڈمیشن سسٹم کی تیاری میں معاونت فراہم کرے گا،تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ریکٹرز کو

نئی پالیسی جاری کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں