اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ نے شاندانہ گلزار کی بطور رکن اسمبلی استعفیٰ منظوری کیخلاف کیس میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی بطور رکن اسمبلی استعفیٰ منظوری کیخلاف کیس میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی بطور رکن اسمبلی استعفیٰ منظوری کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی تاہم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ اس نوعیت کا شکور شاد کا کیس چیف جسٹس کی عدالت میں چل رہا ہے، آخری سماعت میں چیف جسٹس کے اہم ریمارکس آئے ہیں،استعفیٰ دیکر مکر جانا آگے چل کر غلط ٹرینڈ سیٹ ہو جائیگا ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جو استعفیٰ دے دے اسکو سیدھا کر کے رکھیں ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔