لاہور ہائی کورٹ 14

ہائی اوکٹین کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہورہائیکورٹ میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں200روپے فی لیٹراضافے کو چیلنج کردیاگیا۔متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگراکوفریق بنایاگیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لگژری گاڑیوں کے ہائی اوکٹین پرلیوی100روپے سے بڑھاکر300روپے کردی گئی،

قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق نہیں ہے،ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کانیاطوفان آئے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کافارمولااورٹیکسزکی تفصیلات طلب کرے،عدالت حکومت کوپیٹرولیم قیمتوں میں مزیدخودساختہ اضافہ روکنے کاحکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں