بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) نیویارک سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی رائے عامہ کے ادارے گیلپ کی جانب سے جاری کردہ ایک عالمی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 2025 میں عالمی سطح پر چین کی مقبولیت امریکہ سے بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کی قیادت کے لیے عالمی حمایت کی اوسط شرح 36 فیصد رہی، جو امریکہ کے مقابلے میں 5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
گیلپ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ تقریباً 20 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب عالمی مقبولیت کے حوالے سے چین کو امریکہ پر اتنی نمایاں برتری حاصل ہوئی ہے، جو دونوں ممالک کے عالمی کردار اور اثر و رسوخ میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔









