اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ مہنگائی سرکار نے اپنی نااہلی پر قائم رہتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 5.4فیصد اضافہ کیا ہے، 44 روپے فی یونٹ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو سالوں میں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 334فیصد کا اضافہ کیا ہے، اس حکومت نے مجموعی طور پر گیس کی قیمتوں میں 340 فیصد اضافہ کیا ہے، گیس کا گردشی قرضہ عوام کی نہیں حکومت کی ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، سبسڈی دینے کے بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا بوجھ ناقابل برداشت ہے
